ابنا: جان بحق ہونے والوں میں چار خواتیں بھی شامل ہیں۔ جنگ آن لائین کے مطابق یہ بم دھماکہ پیشاور کے نواحی علاقے گل بیلہ میں چار سدہ روڈ پر ہوا۔ یہ بم دھماکہ سیکریٹریت کے ملازمین کی بس کے قریب ہوا۔ پیشاور پولیس کا کہنا ہےکہ بم دھماکہ سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا تھا۔ زحمیوں میں بہت سے افراد کی حالت نازک بتائي جاتی ہے کیونکہ زخمیوں میں اکثر جھلسے ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
.......
/169